Profile photo for District Police Hyderabad - SSP Hyderabad
District Police Hyderabad - SSP Hyderabad

حیدرآباد 30 اگست 2022

حیدرآباد پولیس کی انتہائی کامیاب کاروائی، قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

21 اگست کی دوپہر تھانہ کینٹ کی حدود رابی سینٹر پلازہ صدر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک واقع پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تمام مسلمانوں میں اس عمل کو لیکر انتہائی غم و غصہ اور اشتعال پھیل گیا جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ ملکر لوگوں کو منتشر کیا اور حیدرآباد کو مذہبی فساد کی آگ سے بچایا

کینٹ پولیس نے موقع پر رابی پلازہ کے سوئیپر اشوک کمار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا بعد ازاں اس واقع کی شفاف انکوائری کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے SP ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس صاحب کی سرکردگی میں ASP بلدیہ حسین وارث, DSP کینٹ محمد اسلم پٹھان، انچارج CIA منیر عباسی اور SHO کینٹ انسپیکٹر اعجاز لاکھو شامل تھے

حیدرآباد پولیس بالخصوص CIA پولیس نے اس انتہائی اہم کیس کو حل کرنے میں دن رات ایک کیا اور تمام صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اس کیس کے مرکزی ملزم عبداللہ ولد سلیم احمد سورھیو کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کا مسلمان اور مذہبی گھرانے سے تعلق ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ملزم نے اپنے اس جرم کا اعتراف کیا اور ملزم کے بیان کے بعد ملزم کے گھر سے تمام شواہد اور ثبوت اکھٹے کیے گئے جس سے اسکے بیانیے کی تصدیق ہوئی، ملزم کے گھر کے دیگر افراد کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کیا جنہوں نے بذات خود اس گھناؤنے عمل میں عبداللہ کے شامل ہونے کی تصدیق کی جبکہ اشوک کمار سوئیپر کو بے گناہ قرار دیا جو پولیس کی تفتیش میں بھی بے گناہ قرار پایا

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے سب سے پہلے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور رہنمائی سے حیدرآباد شہر میں مذہبی فسادات کی اس آگ کو قابو میں لیا گیا اور پولیس کو اس بلائنڈ کیس کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوئی


</div>